🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رہن سہن...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رہن سہن اور بود باش اور لباس عام ساتھیوں کی طرح تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی مخصوص اور امتیازی لباس نہ تھا نہ دنیا کے چوہدریوں کی طرح آپ کے دروازے پر دربان بیٹھتے تھے اس لیے ناواقف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان نہیں سکتا تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2141