🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت جعفر کی رشتہ دار عورتیں فطرتی اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت جعفر کی رشتہ دار عورتیں فطرتی اور طبعی رونے سے بلند آواز سے رو رہی تھیں اور شدت غم وحزن کی بنا پر انہیں اس کا احساس نہیں ہو رہا تھا۔
اس لیے وہ دوسرے کے روکنے پر بھی باز نہیں آ رہی تھیں۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم شدت غم کے باوجود اللہ تعالیٰ کی مشیت پر راضی تھے۔
اور اپنے تین عزیز اور محبوب ساتھیوں کی شہادت پر دینی اور شرعی امور کی پاسداری فرما رہے تھے اور آخر کار بتانے والے کو قوت کے استعمال کا حکم دیا کہ انہیں زبردستی روکو،
ان کے منہ میں مٹی ڈال دو لیکن وہ اس قدر جرأت اور ہمت نہیں کر سکتا تھا۔
اس لیے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے خواہش کی کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بار بار بتانے سے باز آ جائے جس سے معلوم ہوتا ہے وہ صرف آواز ہی بلند کر رہی تھیں۔
بین وغیرہ نہیں کر رہی تھیں وگرنہ دوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین ان کو روکتے،
اور اس آدمی کا مقصد سد ذریعہ تھا کہ یہ کہیں بین ہی نہ شروع کر دیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2161