🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں حکم ونہی کا فیصلہ آپﷺ کے سوا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں حکم ونہی کا فیصلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی نہیں کرسکتا تھا۔
اس لیے عورتوں کو جنازوں سے روکنے کا فرمان آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی صادر فرمایا۔
لیکن ممانعت کی اصل وجہ یہ ہے کہ جنازوں کو لے جانا اوردفن کرنا،
طاقت وہمت اور حوصلہ کے کام ہیں۔
عورتیں نرم دل اورصنف نازک ہونے کی وجہ سے یہ کام نہیں کر سکتیں،
نیز مردوں کے ساتھ اگر انہیں جانے کی اجازت ہو،
تو پھر اس میں مردوں اورعورتوں کا اختلاط اور میل جول ہو گا،
جو شریعت کے احکام اور اس کی حدود کے منافی ہے۔
اس لیے عورتوں کو جنازوں کے ساتھ جانے سے روک دیا گیا،
ہاں اگر بعض باہمت اور حوصلہ مند عورتیں،
کسی مجبوری کے سبب،
یا جزع فزع اور اختلاط سے بچ کر کبھی چلی جائیں،
تو اس کی گنجائش ہے۔
لیکن اس سے سب کے جانے کی اجازت کشید نہیں کی جائے گی اور سب کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2167