شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ جمہور کے نزدیک میت کو غسل دینا فرض ہے، کوفیوں، اہل ظاہر اور امام...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
جمہور کے نزدیک میت کو غسل دینا فرض ہے،
کوفیوں،
اہل ظاہر اور امام مزنی کے نزدیک تین دفعہ غسل دینا واجب ہے۔
اور اس سے زائد پانچ یا سات دفعہ ضرورت کے تحت ہے۔
اکثر ائمہ کے نزدیک غسل ایک تعبدی حکم ہے جس کی فلاسفی اورحکمت معلوم نہیں ہے۔
یا نظافت اورصفائی ستھرائی کے لیے ہے۔
میت نجس (پلید)
نہیں ہوتی۔
وگرنہ پانی اور بیری کے پتوں سے پاکیزگی اور طہارت حاصل نہ ہوتی لیکن احناف کے نزدیک موت سے انسان پلید ہو گیا۔
جس طرح وہ تمام حیوانات جن میں خون ہے۔
مرنے سے پلید ہو جاتے ہیں۔
لیکن یہ بات صحیح حدیث کے خلاف ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
(إِنَّ الْمُؤْمِنَ لاَ يَنْجَسُ) (بخاری)
2۔
میت کو آخری غسل دیتے وقت پانی میں کافور ڈالا جائے گا۔
یا غسل سے فراغت کے وقت اس پر کافور چھڑک دیا جائے گا۔
3۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل سے فراغت کے بعد اپنے جسم اطہر سے تہبند اتار کر دی تاکہ اس کو میت کے جسم پر لپیٹ دیا جائے۔
اس سے آثار صالحین سے تبرک حاصل کرنے پر استدلال کرنا درست نہیں ہے۔
کیونکہ صحابہ کرام صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کی آثار سے تبرک حاصل نہیں کیا وگرنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کم از کم خلفائے راشدین رضوان اللہ عنھم اجمعین کے آثار سے ہی صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین تبرک حاصل کرتے،
اس لیے یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا خاصہ اور امتیاز ہے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2168