🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کے بالوں کے تین گیسو بنا کر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کے بالوں کے تین گیسو بنا کر دو سر کے دونوں طرف اور ایک سامنے ڈال دیا جائے گا۔
لیکن بخاری شریف کی روایت سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری بیٹی کے تینوں گیسوں پیچھے ڈالے گئے تھے۔
اس لیے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک تینوں گیسوں پیچھے ڈالے جائیں گے اور بقول حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ احناف کے نزدیک بال کھلے چھوڑ کر سامنے اور پیچھے منتشر طور پر ڈالے جائیں گے اور بقول امام عینی دو گیسو کر کے سامنے سینے پر ڈالے جائیں گے۔
یہ دونوں قول صریحاً حدیث کےخلاف ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2174