شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اگرحالات کی تنگی وترش کی بنا پر کپڑوں کے حصول میں دقت ہو، تو ضرورت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اگرحالات کی تنگی وترش کی بنا پر کپڑوں کے حصول میں دقت ہو،
تو ضرورت اور مجبوری کے تحت ایک کپڑے کا کفن درست ہے۔
اور وہ کپڑا بھی اگر تنگ ہو تو سر کو ڈھانپا جائے گا اور پاؤں کی طرف کوئی گھاس پھوس ڈال دیا جائے گا۔
ہجرت کے ابتدائی دور میں مسلمان تنگ دست اور مفلوک الحال تھے۔
بعد میں فتوحات کی برکات کے نتیجہ میں مال ودولت اورخدم وحثم کی ریل پیل ہو گئی اور مسلمانوں کو ہر قسم کی سہولتیں اور آسائشیں میسر آ گئیں اور یہ جہاد کی دنیوی برکت تھی۔
اور آخرت میں یقیناً اجروثواب اس سے کئی گنا زیادہ ہو گا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2177