🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ سحولیة: ۔ سین پر زبر اور پیش دونوں آئے ہیں اگر سین پر زبر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
سحولیة:
۔
سین پر زبر اور پیش دونوں آئے ہیں اگر سین پر زبر پڑھیں تو سفید یا سوتی کپڑے مراد ہوں گے،
اور اس کو ایک بستی کی طرف منسوب کرنا ہی بہتر ہے یعنی سحولی کپڑے۔
2۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ۔
احمد رحمۃ اللہ علیہ اور محدثین کے نزدیک مرد کے کفن میں،
تین چادریں ہیں،
ان میں قمیص اور عمامہ نہیں ہو گا۔
کیونکہ اگر ان کو داخل کیا جائے تو کپڑے پانچ بنیں گے۔
اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا موقف یہی ہے۔
احناف کے نزدیک تین کپڑے ہیں ان میں ایک کپڑا قمیص ہے۔
یعنی قمیص۔
چادر اورلفافہ لیکن ان تین کپڑوں میں قمیص کو دخل کرنا صریح روایت کے خلاف ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2179