شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے یہاں صرف حضرت عوف بن مالک رضی اللہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے یہاں صرف حضرت عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دعا نقل فرمائی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اور دعائیں بھی ثابت ہیں۔
نیزمصنف اس دعا کا موقعہ اور محل بھی بیان نہیں فرمایا صحیح مسلم کے شارح امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے ریاض الصالحین میں نماز جنازہ کی کیفیت اس طرح بیان کی ہے کہ پہلی تکبیر کے بعد تعوذ سورہ فاتحہ اور کوئی ایک سورت پڑھے دوسری تکبیر کے بعد نماز میں پڑھا جانے والا درود ابراہیم پڑھے تیسری تکبیر کے بعد میت اور عام مسلمانوں کے لیے دعائیں کریں۔
اور چوتھی تکبیر کے بعد بھی عام لوگوں کی عادت کے برعکس لمبی دعا کر کے سلام پھیر دے۔
2۔
نماز جنازہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو مختلف دعائیں ثابت ہیں۔
ان سب کو ملا کر یا بعض کو پڑھنا چاہیے اور دعائیں خوب اخلاص اور الحاح سے کرنی چاہئیں اور یہ تبھی ممکن ہے جب دعائیں اور ان کا معنی ومفہوم یاد ہو۔
3۔
حضرت عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہوتا ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعائیں اونچی آواز سے آہستہ آہستہ (ٹھہرٹھہر کر)
پڑھی تھیں کہ ان کو سن کر یاد ہو گئیں اس طرح دوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی روایت سے بھی نماز جنازہ میں دعائیں بلند آواز سے پڑھنا ثابت ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سے بلند آواز سے دعائیں پڑھتے تھے نیز کسی حدیث میں یہ ثابت نہیں ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین پیچھے بلند آواز سے آمین کہتے تھے۔
اس لیے یہ طریقہ یعنی آمین کہنا درست نہیں ہے۔
4۔
نماز جنازہ کے بعد میت کے دفن تک آپ یا آپ کے خلفاء راشدین رضوان اللہ عنھم اجمعین سے کوئی دعا ثابت نہیں ہے۔
اس لیے بعد کی سب دعائین خود ساختہ ہیں حالانکہ یہ بات مسلم ہے کہ عبادات میں اصل چیزثبوت ہے رائے یا قیاس کا یہاں دخل نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2234