شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: مشاقص: مفرد۔ مشقص: چوڑے تیر۔ فوائد ومسائل: حضرت عمر بن عبدالعزیز اور امام اوزاعی رحمۃ...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مشاقص:
مفرد۔
مشقص:
چوڑے تیر۔
فوائد ومسائل:
حضرت عمر بن عبدالعزیز اور امام اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ کا مؤقف یہی ہے کہ قاتل نفس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی لیکن امام حسن رحمۃ اللہ علیہ۔
قتادہ رحمۃ اللہ علیہ۔
نخعی رحمۃ اللہ علیہ،
مالک رحمۃ اللہ علیہ،
ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ،
شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور جمہور علماء کے نزدیک خود کشی کرنے والے مسلمان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فعل اور حرکت سے باز رکھنے کے لیے توبیخ وسرزنش کے طور پر جنازہ نہیں پڑھا،
جیسا کہ نسائی کی روایت میں ہے۔
(أنا لا أصلي)
میں نماز جنازہ نہیں پڑھتا۔
لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو جنازہ پڑھنے سے نہیں روکا،
اس لیے معلوم ہوتا ہے۔
قابل احترام اور صاحب شخصیت کو جس کے نماز میں شریک نہ ہونے سے لوگ متاثر ہوں،
نماز نہیں پڑھنی چاہیے اور عام مسلمانوں کو جنازہ پڑھنا چاہیے۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا ایک قول یہی ہے اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا ایک قول یہ بھی ہے کہ قاتل نفس توبہ کا موقع نہیں پاتا۔
اس لیے اس کی توجہ نہ ہونے کے بنا پر نماز جنازہ نہیں پڑھی جائےگی۔
جس کا مطلب یہ ہوا،
اگر اس کو کچھ زندگی ملی،
جس میں توبہ کر سکا۔
تو پھر نماز جنازہ پڑھنے میں کوئی چیز مانع نہیں ہو گی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2262