🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) الْأَنْهَارُ: نھر کی جمع ہے۔ نهر یعنی دریا کا پانی۔ (2) غَيْمُ: بادل، بارش...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
الْأَنْهَارُ:
نھر کی جمع ہے۔
نهر یعنی دریا کا پانی۔
(2)
غَيْمُ:
بادل،
بارش مراد ہے۔
(3)
عُشُورُ:
عشر کی جمع ہے دسواں حصہ۔
(4)
سَّانِيَةِ:
اونٹ جس سے کنواں سے پانی نکال کر سیراب کیا جاتا ہے۔
فوائد ومسائل:
حدیث سے مراد یہ ہےکہ وہ پانی جو قدرتی ہے اس کو خود زمین سے نکالنا نہیں پڑتا،
اس پر دسواں حصہ ہے۔
لیکن اس صورت میں جب پیدا وار نصاب یعنی پانچ وسق یا اس سے زائد ہو،
اور اگر پانی خودزمین سے نکالا جائے۔
تو چونکہ اس پر محنت ومشقت زیادہ کرنی پڑتی ہے اس لیے اس پر بیسواں حصہ ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2272