شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جمہور علمائے سلف کےنزدیک اپنے گھر کی ضروریات کے لیے رکھے گئے غلام اور گھوڑے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جمہور علمائے سلف کےنزدیک اپنے گھر کی ضروریات کے لیے رکھے گئے غلام اور گھوڑے پر صدقہ نہیں ہے۔
اگر تجارت کے لیے ہوں تو پھر ظاہریہ کے سوا،
سب کے نزدیک ان کی رقم پر صدقہ ہے،
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک گھوڑوں پر زکاۃ ہے اگر نسل کشی کے لیے نر اور مادہ دونوں ہوں،
تو ہر ایک پر سالانہ ایک دینار 4/1/2 ماشہ سونا)
ہے۔
اور صرف ایک جنس ہو تو قیمت پر ڈھائی فیصد کے حساب سے زکاۃ دے یا ہر ایک پر ایک دینار یا دس درہم زکاۃ دے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2276