حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث : [صحيح بخاري 15]، [صحيح مسلم 168] فقہ الحدیث ➊ یہاں «لايؤمن» میں نفی کمال مراد ہے،...
تخریج الحدیث:
[صحيح بخاري 15] ،
[صحيح مسلم 168]
فقہ الحدیث
➊ یہاں «لايؤمن» میں نفی کمال مراد ہے، جیسا کہ شارحین حدیث نے لکھا ہے، مثلاً بعض غلط کار اور ظالم آدمی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ «فلان ليس بإنسان» فلاں تو انسان (ہی) نہیں ہے۔ ديكهئے: [مرعاة المصابيح 49/1]
تنبیہ: «لا» اگر اسم نکرہ پر ہو اور اسے آخر میں نصب (یعنی زبر) دے تو یہ «لا» نفی جنس ہوتا ہے۔ دیکھئے: [قطرالندي وبل الصدى ص 229] ، [والكافية فى النحو ص115] ، [المنصوب بلاالتى لنفي الجنس]
مثلاً حدیث: «لا صلاة لمن لم يقرأ بفاتحة الكتاب» [صحيح بخاري: 756] میں «لا» نفی جنس ہے، «لا» جب نفی جنس ہو تو پوری جنس کی نفی مراد ہوتی ہے الا یہ کہ صحیح دلیل سے تخصیص و استثناء ثابت ہو جائے۔
➋ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا رکن ایمان ہے، اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ سب سے زیادہ محبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے کی جائے، تب ہی ایمان مکمل ہو سکتا ہے، جیسا کہ «الأن يا عمر!» [صحيح البخاري: 6632] وغیرہ دلائل سے ثابت ہے۔
➌ والد، والدہ اور اولاد سے انسان کی محبت عام طور پر سب سے زیادہ ہوتی ہے، لہٰذا اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ اپنے تمام رشتہ داروں، دوستوں اور پیاروں سے زیادہ محبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کرنی چاہئے اور یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا تقاضا ہے۔
➍ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ جلیل القدر صحابی ہیں۔ آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت دس سال کی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت آپ کی عمر بیس سال تھی، آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے 2286 حدیثیں بیان کی ہیں، جن میں 168 بخاری و مسلم میں ہیں۔
❀ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے لئے دعا فرمائی:
«اللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيه»
”اے اللہ! اس کا مال اور اولاد زیادہ کر اور ان میں اسے برکت دے۔“ [صحيح مسلم: 2481، صحيح البخاري: 6378، 6379]
یہ دعا من و عن پوری ہوئی۔ آپ کے پوتے پوتیاں سو کے قریب تھے۔ «رضي الله عنه»

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 7