🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) اللہ تعالیٰ کے ہاتھ ہیں لیکن اس کی ذات کی طرح اس کے ہاتھوں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
اللہ تعالیٰ کے ہاتھ ہیں لیکن اس کی ذات کی طرح اس کے ہاتھوں کی کیفیت جاننا ممکن نہیں ہاں اتنا ماننا ضروری ہے کہ وہ اس کی شان کے مناسب و لائق ہیں مخلوقات جیسے نہیں ہیں،
اس لیے تاویل یا تشبیہ کی ضرورت نہیں ہے۔
(2)
جائز اور صحیح مواقع پر خرچ کرنا،
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے کا باعث بنتا ہے جیسا کہ اللہ کا فرمان ہے:
﴿وَمَا أَنفَقْتُم مِّن شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ﴾ تم جو بھی خرچ کرتےہو اللہ تعالیٰ اس کا بدل عنایت فرماتا ہے اس کو حدیث قدسی میں یوں بیان کیا ہے:
”اے آدم زادے خرچ کر،
میں تجھ پر خرچ کروں گا۔
“ اس لیے وجوہ خیر اور نیک کاموں میں خرچ کرنے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔
رزق کی تنگی اور وسعت و فراخی یا عزت،
ذلت عروج و پستی کا مالک وہی ہے یہ ان کے اپنے بس میں نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2309