شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت زینب کی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپﷺ نے انہیں نفلی صدقہ کرنے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت زینب کی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نفلی صدقہ کرنے کا حکم دیا اور اس کے خاوند کو دینے کی بھی اجازت دی حالانکہ بیوی کے نان و نفقہ کا ذمہ دار خاوند ہے اس لیے اس کو ملنے والا صدقہ بیوی پر بھی خرچ ہو گا اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوہرے اجر کا باعث قرار دیا ہے اسی پر فرضی صدقات کو قیاس کیا جاتا ہے کہ وہ بھی ان رشتہ داروں کو دیے جا سکتے ہیں جن کے نان و نفقہ کا انسان پابند یا ذمہ دار نہیں ہے۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ صاحبین (امام ابو یوسف،
امام محمد)
اہل ظاہر اور ایک قول کی رو سے امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک بیوی خاوند کو زکاۃ دے سکتی ہے۔
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے ایک قول کی رو سے نفلی صدقہ دے سکتی ہے فرضی صدقہ دینا جائز نہیں ہے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے صدقہ کے عموم سے استدلال کیا ہے کہ اس میں نفلی و فرضی کی تخصیص نہیں ہے اس لیے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2319