🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) مسلمانوں کے فقر و فاقہ کی حالت دیکھ کر آپﷺ اتنہائی طور پر پریشان...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
مسلمانوں کے فقر و فاقہ کی حالت دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنہائی طور پر پریشان ہو گئے حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپ پریشانی کے عالم میں کبھی گھر کے اندر جاتے اور کبھی باہر تشریف لاتے کہ ان کے تعاون اور مدد کی کوئی راہ نکلے اس کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کا وقت ہونے پر اذان کہلوا کر نماز کا اہتمام کیا۔
لوگ اکٹھے ہو گئے تو نماز پڑھا کر انہیں وحدت انسانی کا سبق دیا،
آخرت کی فکر اور احساس اجاگر کیا،
اور پھر صدقہ کی تلقین کی مسلمانوں نے اپنے دینی بھائیوں کی مدد واعانت میں کسی قسم کی کوتاہی اور سستی روانہ رکھی بلکہ فوراً لوگ اپنے گھروں سے کھانے کی اشیاء اور کپڑے لانے لگے۔
حتی کہ کھانے اور کپڑے کے دو بڑے ڈھیر جمع ہو گئے مسلمانوں کی ہمدردی اور خیر خواہی کا جذبہ اور تعاون واعانت کی صورت دیکھ کر مسرت وشادمانی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ لہلہا اٹھا اورجگ مگ کرنے لگا۔
اسلام مسلمانوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے یہی جذبہ خیر خواہی اور ہمدردی پیدا کرنا چاہتا ہے۔
(2)
بعض واجب الاحترام واور قابل قدر علماء نے اس حدیث سے (كل بدعة ضلالة)
کے عموم میں تخصیص پیدا کی ہے جیسا کہ علامہ نووی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ (كل بدعة ضلالة)
میں بدعت سے مراد محدثات باطلہ اور بدعات مذمومہ ہیں اور اس کو بنیاد بنا کر بعض لوگوں نے حاشیہ آرائی کی ہے حالانکہ اس حدیث میں بدعت کا لفظ ہی نہیں ہے بلکہ (سَنَّ سُنَّةً)
کا لفظ ہے اور سنۃ اس راستہ کو کہتے ہیں جس پر لوگوں کی آمدورفت ہو یعنی وہ ڈگریا راہ عمل جو پہلے سے موجود ہے۔
جیسا کہ اس حدیث میں تھیلی لانے والے صحابی نے کوئی نیا کام نہیں کیا تھا۔
صرف صدقہ کرنے میں پہل کی تھی اس اعتبار سے وہ بارش کا پہلا قطرہ بنے گویا کتاب وسنت سےثابت شدہ عمل کو اختیار کرنے میں پہل کی،
اسی طرح جو انسان کتاب و سنت کی روسے ممنوع عمل کو اختیار کرنے میں پہل کرے گا۔
وہ سب کے گناہ میں شریک ہو گا اس طرح کتاب و سنت سے ثابت شدہ عمل اگر کہیں متروک ہو چکا ہو تو اس جگہ جو شخص اس کو رواج دے گا وہ اس پر عمل کرنے والوں لوگوں کے اجرو ثواب کا حقدار ہو گا۔
اگر کسی گاؤں یا علاقہ میں غلط کام نہیں ہو رہا مثلاً کہیں ٹی وی،
یاوی سی آر،
موجود نہیں ہے جو سب سے پہلے لائے گا وہ بعد والوں کے جرم میں شریک ہو گا اب اگر کوئی صاحب علم کتاب لکھتا ہے اور اس کا مقصد دین کی اشاعت و تبلیغ یا کتاب و سنت کی تفہیم ہے جس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے لیکن اس کی کوئی شکل و صورت متعین نہیں فرمائی کہ صرف طریقہ اور فلاں شکل میں دین اور کتاب و سنت کی اشاعت کرنا اس لیے اس کے بارے میں یہ کہنا کہ یہ (مالم يرد به السنة)
ہے جس کا سنت میں ذکر نہیں ہے محض سینہ زوری ہے اور غلط سوچ ہے فلاں فلاں امام یا عالم کے بدعت کی قسمیں بنانے سے یہ قسمیں صحیح نہیں ہو جائیں گی،
جبکہ آپ کی صحیح حدیث ہے (كل بدعة ضلالة)
اور علماء کا ایک گروہ اس کا صحیح مفہوم اس کے عموم کی صورت میں ہی بیان کرتا ہے اور تقسیم کو غلط قرار دیتا ہے جیسا کہ علمائے احناف میں سے شیخ احمد سرہندی نے ایسے ہی کیا ہے اور ہم مناسب موقع پر ان کی عبارت نقل کریں گے خلاصہ کلام یہ ہے کہ جو سنتیں اور مستحبات ایسے جن کی طرف لوگوں کی التفات و توجہ نہیں ہے۔
یا اس پر لوگوں نے عمل چھوڑ دیا ہے یا کسی مخصوص موقعہ اور وقت نیک کام میں جو پہل کرتا ہے اور آگے بڑھ کر اس کا آغاز کرتا ہےوہ (مَنْ سَنَّ سُنَّةً حَسَنَةً)
کا مصداق ہے اور جو انسان کسی ناجائز یا حرام چیز کی ترویج کرتا ہے یا کسی خاص موقعہ اور وقت پر اس میں پہل کرتا ہے اور اس کے کرنے میں آگے ہوتا ہے دوسرے وہ کام بعد میں اس کو دیکھ کر کرتے ہیں وہ (مَنْ سَنَّ سُنَّة سَيِّئَة)
کا مصداق ہے۔
اور جو کام دینی ضرورت اور دینی کے تقاضا کے تحت شروع کیے گئے ہیں اور ان کی شکل و صورت متعین اور مخصوص نہیں ہے۔
ان میں وقت وحالات کی تبدیلی ہو سکتی ہے۔
ان سے بدعت کے جواز پر استدلال کرنا جبکہ اس میں یعنی بدعت میں تو ایک شکل و صورت مخصوص اور متعین کردی جاتی ہے درست نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2351