🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) صَبُوح: صبح کا دودھ۔ (2) غَبُوق: شام کا دودھ۔ یہ دونوں لفظ صدقہ سے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
صَبُوح:
صبح کا دودھ۔
(2)
غَبُوق:
شام کا دودھ۔
یہ دونوں لفظ صدقہ سے بدل ہونے کی بنا پر مجرور ہوں گے یا ظرف بن کر منصوب۔
فوائد ومسائل:
کسی ضرورت مندی محتاج خاندان کو عاریۃ دودھ پینے کے لیے جانور دینا اتنا ہی اجروثواب کا باعث ہے جتنا صبح و شام کا دودھ صدقہ بنتا ہے۔
جس سے صبح و شام اجر ملتا ہے۔
اسی طرح ضرورت مند گھرانہ کو پھل دار درخت کا عطیہ عارضی طور پر یا مستقل طور پر عنایت کر دینا بھی اجرو ثواب کا بہت بڑا سبب ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2358