🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جب سخی انسان صدقہ کرنے کی نیت اور ارادہ کرتا ہے تو اس کے دل...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جب سخی انسان صدقہ کرنے کی نیت اور ارادہ کرتا ہے تو اس کے دل میں کشادگی اور حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے اور وہ دل کھول کر کشادہ دلی سے خرچ کرتا ہے اور اس کا صدقہ پھل پھول کر اس کے گناہوں کو مٹا ڈالتا ہے اور کنجوس و بخیل آدمی جب بھی صدقہ کرنا چاہتا ہے تو اس کا دل تنگ پڑتا اور اس کے ہاتھ سکڑ جاتے ہیں۔
وہ خرچ کرنے کی ہمت اور حوصلہ نہیں پاتا۔
اور اس کا مال اس کے لیے خیرو برکت کا باعث نہیں بنتا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2361