🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اخلاص نیت سے جو صدقہ کیا جائے وہ اللہ کے ہاں شرف قبولیت حاصل کر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اخلاص نیت سے جو صدقہ کیا جائے وہ اللہ کے ہاں شرف قبولیت حاصل کر لیتا ہے اگرچہ وہ غیر شعوری طور پر غیر مستحق آدمی کو دے دیا جائے یہ صدقہ نفلی تھا لیکن اگر فرض صدقہ (زکاۃ)
مالدار کو دے دیا جائے۔
اگرچہ فقیر سمجھ کر ہی دیا جائے تو امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اس کو دوبارہ ادا کرنا پڑے گا لیکن امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام محمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک صدقہ ادا ہو گیا اس لیے دوبارہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
اور حدیث کا تقاضا یہی ہے کیونکہ صدقہ کا لفظ عام واجبی اور نفلی دونوں پر اس کا اطلاق کرتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2362