🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: انسان کے امتحان کے لیے اللہ تعالیٰ نے مال کے اندر دو پہلو رکھے ہیں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انسان کے امتحان کے لیے اللہ تعالیٰ نے مال کے اندر دو پہلو رکھے ہیں ظاہر کے اعتبار سے وہ آنکھوں کے لیے کشش کا باعث ہے انسان کی آنکھوں میں جچتا ہے اور باطنی اعتبار سے اس کے اندر شیرینی اور مٹھاس ہے۔
اس کی وجہ سے انسان کا دل اس کی طرف مائل ہوتا ہے یا دلکش اور دل فریب ہے اور انسان کے حق میں بہتریہی ہے وہ اپنی محنت اور کوشش سے کمائے مفت میں مال لینے کا حریص اور خواہش مند نہ ہو اگر کہیں سے اسی کی طلب و خواہش کے بغیر مل جائے تو اس کو لے کر آگے خرچ کردے مال کی حرص آرزو ایسی بھوک ہے جو کبھی مٹنے کا نام نہیں لیتی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2387