شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) مال و دولت کی کثرت اور فراوانی خطرناک ہے کیونکہ ﴿إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَىٰ (6)...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
مال و دولت کی کثرت اور فراوانی خطرناک ہے کیونکہ ﴿إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَىٰ (6)
أَن رَّآهُ اسْتَغْنَىٰ ﴾ بے شک انسان حد سے نکل جاتا ہے اس لیے کہ وہ اپنے آپ کو دیکھتا ہے کہ وہ غنی ہو گیا ہے اس لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو اپنے بعد حاصل ہونے والے مال واسباب کی کثرت اور زیادتی سے ڈرایا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان انسانوں کے امتحان وابتلاء کی خاطر مال و دولت میں حسن وزیبائش اور رونق و بھجت رکھی ہے تاکہ اس کی طرف اس کی نظریں اٹھیں اور ان میں جچ جائے اور اس میں شیرینی و مٹھاس رکھی ہے تاکہ وہ اس کے دل کو لبھائے اور وہ اس کو ہر حالت میں اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔
(2)
دنیا کا مال و دولت اگر جائز طریقہ سے حاصل کیا جائے اور اس کے حصول میں ناجائز ذرائع اختیار نہ کیے جائیں اور اس کو اسراف و تبذیر میں پڑ کر عیش و عشرت میں صرف نہ کیا جائے بلکہ جس طرح صحیح اور جائز طریقہ سے کمایا ہے اس طرح صحیح اور جائز مصرف میں اس کو صرف کیا جائے اور اس کی محبت میں گرفتار ہو کر دین اور ایمان اور ان کے تقاضوں سے انحراف و اعراض کرتے ہوئے اس پر سانپ بن کر نہ بیٹھا جائے۔
تو یہ انسان کا بہترین ساتھی اور معاون ہے انسان اس سے ہر قسم کے امور خیر اور نیک مقاصد میں حصہ لے سکتا ہے اور تمام اہل حقوق کے حق ادا کر سکتا ہے اور ایسی صورت میں یہ خیر ہی ہے اور خیر ہی کا باعث ہے لیکن اگر انسان اس کو جائز طریقہ سے نہیں کماتا یا اس کو عیش وعشرت میں اڑتا ہے یا اس کی محبت میں گرفتار ہو کر اس کو سمیٹ سمیٹ کر رکھتا ہے تو پھر یہ انسان کی تباہی و بربادی کا باعث ہے جیسا کہ آج کل دولت کی ریل پیل نے اہل ثروت اور اصحاب مال کو الا ماشاء اللہ دین اہل دین اور قوم و ملت کے مفادات سے یکسر غافل کردیا ہے اور انہیں ہر وقت یہی دھن اور فکر رہتی ہے کہ کس طرح زیادہ مال جمع کیا جائے ان کی مثال اس حیوان کی ہے جو موسم ربیع کے بہترین سبزہ کو دیکھ کر بلاتحاشا کھائے جاتا ہے حتی کہ اس کا پیٹ پھول جاتا ہے اور انتڑیاں پھٹ جاتی ہیں اور وہ مر جاتا ہے۔
اس کی کوکھ کو کاٹ کر پیٹ سے سبزہ نکال کر بچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
اور ایسا انسان مال و دولت کی حرص وآز میں اس انسان کی طرح ہوجاتا ہے جسے بھوک کی بیماری لاحق ہوتی ہے اور اس کی بھوک کبھی بھی نہیں مٹتی اس طرح ان اصحاب ثروت کی ہوس پوری نہیں ہوتی (جیسا کہ پچھلے باب کی احادیث میں گزر چکا ہے)
انہیں مال بڑھانے کی فکر دامن گیر رہتی ہے اور مال ہی ان کا معبود مطلوب اور مقصود ٹھہرتا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2423