🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: قوت اتنی خوراک کو کہتے ہیں جو انسان کو مرنے نہ دے یعنی جسم و...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
قوت اتنی خوراک کو کہتے ہیں جو انسان کو مرنے نہ دے یعنی جسم و جان کے رشتہ کو برقرار رکھے اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ علماء اور داعیان دین کے لیے بہتر صورت یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو بقدر ضرورت دے تاکہ وہ کسی کے دست نگر نہ ہوں لیکن دنیوی تکلفات آرائش وآسائش اور ٹھاٹھ باٹھ سے بچ کر رہیں تاکہ غیر اور کم مال لوگوں کے لیے وہ نمونہ بنیں وہ مال و دولت کے زیادہ سے زیادہ حصول کو نصب العین نہ بنائیں لیکن ایسی زندگی سے اللہ کی پناہ مانگیں جس میں انہیں دوسروں کا دست نگر ہونا پڑے یا سرمایہ داروں کی چاپلوسی اور تملق سے کام لینا پڑے اور اپنے دینی مشاغل کے لیے ان کے پیچھے پیچھے بھاگنا پڑے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2427