🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ (مُجَنِّبة) : گھوڑ سوار دستہ کو کہتے ہیں۔ اور یہ دو ہوتے ہیں۔ جو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
(مُجَنِّبة)
:
گھوڑ سوار دستہ کو کہتے ہیں۔
اور یہ دو ہوتے ہیں۔
جو لشکر کے میمنۃ اور میسرۃ (دائیں اور بائیں)
ہوتے ہیں۔
2۔
(عِمّيَّة،
عُمّيَّة)
:
اس صورت ميں اس كا معنی شدت وسختی ہوگا۔
عَمّيَّة اس صورت ميں معنی جماعت ہوگا يا چچے کی یہ حدیث (واقعہ)
ایک جماعت نے سنائی یا میرے چچوں نے سنائی ہو یا ابتدائی واقعات کا خود مشاہدہ کیا۔
اور لوگوں کے منتشر ہوجانے کے بعد والا حصہ دوسروں سے سنا۔
3۔
يَا لَلْمُهَاجِرِينَ اور يَا لَلْأَنْصَارِ میں لام استغاثہ کے لیے ہے اورچونکہ ان کو مددونصرت کے لیے بلایا جا رہا ہے اس لیے مفتوح ہے۔
اگر ان کی مدد مطلوب ہوتی تو پھر لام پر زیر ہوتی ہے جیسا کہ کہتے ہیں۔
(يا لَزَيْدٍ لِعَمْرٍ)
اے زید! عمرو کی دادرسی کرو۔
عمرو کی مدد کرو۔
4۔
چھ ہزار تعداد بتانا راوی کا وہم ہے صحیح تعداد،
دس ہزار اور دو ہزار طلقاء یعنی کل بارہ ہزار ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2442