شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ یہ اعتراض کرنے والا معتب بن قشیر نامی منافق تھا۔ اور اگلے باب میں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
یہ اعتراض کرنے والا معتب بن قشیر نامی منافق تھا۔
اور اگلے باب میں اعتراض کرنے والا خارجیوں کا لیڈر اور سرغنہ اوران کا پیش رو حرقوص بن زہیر السعدی ہے یہ دونوں فرد الگ الگ ہیں۔
2۔
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مال غنیمت کی تقسیم اللہ تعالیٰ کی منشا اور مرضی کے مطابق فرماتے تھے۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اگر اللہ اور اس کا رسول ہی عادلانہ تقیسم نہیں کریں گے تو پھر دنیا میں منصفانہ تقسیم کون کر سکتا ہے۔
“3۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم بشری تقاضا کے تحت ایک انتہائی نامعقول بات سن کر متاثر ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر شدید غضب طاری ہو گیا۔
لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغمبرانہ تحمل وبرداشت سے کام لیا اور بتایا پیغمبروں کو اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ باتوں سے واسطہ پڑتا ہے۔
لیکن وہ صبر وتحمل کا دامن نہیں چھوڑتے۔
لیکن چونکہ وہ نام نہاد مسلمان تھا۔
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس گستاخی اور بے ادبی پر سزا نہیں دی۔
4۔
کسی کو کوئی بات اس مقصد کے تحت بتانا کہ وہ اپنی عزت کا دفاع کر سکے یا بد فہمی اورغلط فہمی دور کر سکے۔
یہ غیبت اور چغلی نہیں ہے۔
ہاں بگاڑ اور فساد کے لیے لگائی بجھائی کرنا جائز نہیں ہے۔
5۔
بعض انسان رسول کے فیصلہ اورحکم کی حکمت اور مصلحت کو نہیں سمجھ سکتا۔
تو ایسے انسان کو رسول کے حکم پر مطمئن ہونا چاہیے۔
اس کے بارے میں کسی بدگمانی یا بدظنی کا شکار ہو کر اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2448