شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) أَدِيمٍ مَقْرُوظٍ: کیکر کی چھال یا اس کے تکوں سے رنگا ہوا چمڑا۔ (2)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
أَدِيمٍ مَقْرُوظٍ:
کیکر کی چھال یا اس کے تکوں سے رنگا ہوا چمڑا۔
(2)
لَمْ تُحَصَّلْ:
اس کو حاصل نہیں کیا گیا تھا یا الگ اور ممتاز نہیں کیا گیا تھا۔
(3)
نَاشِزُ الْجَبْهَةِ:
بلند اور اونچی پیشانی والا۔
(4)
أَنْقُبَ عَنْ قُلُوبِ النَّاسِ:
لوگوں کے دل چیز کر ان کے دل کی بات معلوم کروں۔
یعنی میں ظاہر کا پابند ہوں،
سریرہ اور باطن کا محاسبہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔
(5)
مُقَفٍّ:
قفا یعنی گدی پچھلی طرف کر کے جانے والا۔
(6)
رَطْبًا:
تازہ کو کہتے ہیں لیکن اس سے مقصود آسانی اور سہولت کے ساتھ پڑھنا ہے جیسا کہ اگلی روایت میں ہے۔
(7)
لينا رطبا:
ہمیشہ پڑھنے کی وجہ سے آسانی و سہولت پیدا ہو جاتی ہے۔
فوائد ومسائل:
1۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں واقعہ 8 ہجری جعرانہ کے مقام پر پیش آیا۔
جب کہ آپ نے مختلف لوگوں میں چاندی تقسیم کی اور ابوسعیدخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں یہ واقعہ 9 ہجری کا ہے۔
جبکہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے غیرصاف شدہ سونا بھیجا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےتالیف قلبی کی خاطر چار نجدی سرداروں میں اسے تقسیم کر دیا۔
اور بقول محمد بن اسحاق امام سیرت ومغازی دونوں جگہ گستاخی کا مرتکب اور آپ کو نشانہ تنقید بنانے والا ذوالخویصرۃ مرقوص بن زہیر تمیمی ہے۔
2۔
اس کے قتل کی اجازت پہلے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےطلب کی تھی اور پھر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جیسا کہ اگلی روایت میں اس کی صراحت موجود ہے۔
اور اس کے قتل کی اجازت نہ دینے کی وجہ وہی ہے کہ ابھی اس کی نسل کا ظہور نہیں ہوا تھا۔
نیز یہ نام نہاد مسلمان تھا اور نماز پڑھتا تھا۔
اس کے قتل کے نتیجے میں آپ کے خلاف غلط پروپیگنڈا ہو سکتا تھا۔
جس سے ابھی دینی اور سیاسی طور پر بچنے کی ضرورت تھی لیکن اب اگر کوئی بدبخت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دے یا توہین وتنقیص کے کلمات کہے۔
تو وہ ائمہ اربعہ کے نزدیک واجب القتل ہے۔
اور اس کی توبہ کی قبولیت کے بارے میں بھی اختلاف ہے۔
3۔
خوارج نے جب تک مسلمانوں سے جنگ نہیں کی۔
ان کو قتل نہیں کیا گیا۔
لیکن جب انہوں نے مسلمانوں کے خلاف تلواراٹھائی تو انہیں سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ٹھکانے لگایا جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2452