🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے صدقہ فرض ہو یا نفلی حرام...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے صدقہ فرض ہو یا نفلی حرام ہے۔
آل اس میں داخل ہے یا نہیں۔
اسکے بارے میں اختلاف ہے۔
بنوہاشم کے لیے ائمہ اربعہ کے نزدیک زکاۃ(صدقہ مفروضہ)
حرام ہے۔
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک سہم ذو القربی (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت کی بنا پرغنیمت میں حصہ)
سے محرومی کی صورت میں جائز ہے۔
بعض شافعی اور مالکی بھی اس کے قائل ہیں۔
امام ابویوسف رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک بنو ہاشم کا صدقہ ایک دوسرے کے لیے جائز ہے کسی اور سے لینا جائز نہیں،
مالکیہ کے چار قول ہیں۔
1۔
مطلقاً منع ہے۔
2۔
مطلقاً جائز ہے۔
3۔
نفلی جائز ہے۔
4۔
فرض جائز ہے۔
اکثر احناف شوافع اور حنابلہ کے نزدیک نفلی صدقہ جائز ہے فرضی صدقہ جائز نہیں ہے۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل میں بنو ہاشم اور بنومطلب دونوں داخل ہیں۔
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک بنو مطلب آل میں داخل نہیں ہیں۔
اس لیے ان کے لیے صدقات لینا جائز ہے۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے بنومطلب کے بارے میں دونوں قول ہیں۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا قول صحیح ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
(إِنَّمَا بَنُو الْمُطَّلِبِ وَبَنُو هَاشِمٍ شَيْءٌ وَاحِدٌ)
حقیقت یہ ہے کہ مطلب کی اولاد اور ہاشم کی اولاد ایک ہی چیز ہیں۔
2۔
جس چیز کا استعمال بڑوں کے لیے جائز نہیں ہے بڑوں کو چاہیے کہ چھوٹوں کو بھی استعمال سے روکیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2480