🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) القرام: سید سردار، نر اونٹ، مقصود یہ ہے معاملہ فہم ہوں اور صائب الرائے...
حدیث حاشیہ:۔
مفردات الحدیث:۔
➊ القرام: سید سردار، نر اونٹ، مقصود یہ ہے کہ معاملہ فہم ہوں اور صائب الرائے ہوں۔
➋ لَا أَرِيمُ مَكَانِي: اپنی جگہ نہیں چھوڑوں گا یا اپنی جگہ سے نہیں ہٹوں گا۔
➌ الحَوْرِ: جواب، چونکہ حور کا اصل معنی رجوع اور واپسی ہے، اس لیے یہ معنی بھی ہو سکتا ہے۔ وہ ناکام لوٹ آئیں۔
فوائد ومسائل:۔
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ مصارف زکاۃ کی مدات میں کسی مصرف کے اعتبار سے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کے لیے صدقہ لینا جائز نہیں ہے۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مہر کی رقم خمس میں سے اپنے حصہ یا رشتہ داروں کے حصہ سے ادا کرنے کا حکم دیا۔
اور اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ زکاۃ لوگوں کی میل کچیل ہے، اس لیے جہاں تک ممکن ہو اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے، اس کو شیر مادر سمجھ کر ہضم نہیں کرنا چاہیے جیسا کہ آج کل یہ وبا عام ہو چکی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2482