شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ﴿مِنَ الْفَجْرِ﴾ کے نزول سے پہلے افراد نے ظاہری معنی مراد لیا، اور بعض نے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
﴿مِنَ الْفَجْرِ﴾ کے نزول سے پہلے افراد نے ظاہری معنی مراد لیا،
اور بعض نے جو عربی اسلوب سے پوری طرح آشنا تھے یا ذہین وفطین اور سمجھدار تھے پہلے ہی صحیح معنی لیا،
اس لیے وضاحت کے لیے ﴿مِنَ الْفَجْرِ﴾ کا لفظ اتارا گیا۔
لیکن بعض افراد پھر بھی نہ سمجھ سکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قول سے اس کی تصریح اور وضاحت فرما دی۔
جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حدیث کے بغیر آیات قرآنی کا صحیح مفہوم سمجھنا عجمیوں کے لیے تو بہت مشکل ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2534