🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ صبح کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو مستقل مؤذن تھے،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
صبح کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو مستقل مؤذن تھے،
ایک رات کو صبح سے پہلے اذان دیتے تھے تاکہ لوگ صبح کی نماز کے لیے اہتمام اور تیاری کریں اور جو کافی وقت سے تہجد پڑھ رہے ہیں وہ کچھ آرام کر لیں،
یا سستا لیں اور جنھوں نے روزہ رکھنا ہے وہ روزہ کا اہتمام کر لیں لیکن یہ اذان صبح کی نماز کے لیے نہیں ہوتی تھی،
پھر صبح کی نماز کے لیے ابن ام مکتوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اذان دیتے تھے۔
2۔
دونوں اذانوں کے درمیان زیادہ فاصلہ نہیں ہوتا کیونکہ اس کا مقصد زیادہ وقت کا متقاضی نہ تھا بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ اذان دینے کے بعد کچھ دیر صبح صادق کا انتظار کرتے کچھ دعا واستغفار کرتے اور جب صبح صادق کےطلوع کا وقت قریب ہوتا تو بلند جگہ سے اتر کر،
ابن ام مکتوم کو آگاہ کرتے تاکہ وہ صبح کی اذان دینے کے لیے تیار ہو جائیں تو وہ تیار ہوکر بلند جگہ پر اذان دینے کے لیے چڑھ جاتے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2538