شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اسلام اعتدال وتوسط اور درمیانہ روی کا نام ہے۔ اس لیے آپ نے سحری کھانے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اسلام اعتدال وتوسط اور درمیانہ روی کا نام ہے۔
اس لیے آپ نے سحری کھانے کی ترغیب دی اور یہ بھی کہ سحری آخری وقت میں کی جائے اور افطار غروب کے ساتھ ہی کر دیا جائے۔
تاکہ بھوکا پیاسا رہنے کا وقت بلاضرورت طویل نہ ہو،
اور سحری کھانے سے انسان کی قوت کار اور توانائی میں زیادہ کمزوری پیدا نہ ہو سحری کے لیے اٹھے تاکہ اسے کچھ نہ کچھ یاد الٰہی کا موقع بھی مل سکے اور صبح کی نماز میں بھی شریک ہو سکے اس کے برخلاف اگر سحری نہ کھائی جائے گی۔
تو سحر خیزی نہ ہو سکے گی اللہ تعالیٰ کی یاد سے بھی انسان محروم رہے گا۔
اور کھانے پینے سے محرومی کی بنا پر جلد ہی بھوک پیاس ستائے گی اور انسان کی قوت کار اور طاقت عمل متاثر ہو گی۔
بھوک وپیاس کا وقفہ طویل ہونے کی وجہ سے روزہ دارتکلیف میں مبتلا ہو گا۔
اس سے قریب قریب حالت اس صورت میں ہو گی جب انسان سحری بہت جلد کھا کر سو جائےگا،
نیز اسی صورت میں نماز باجماعت سے محرومی کا بھی اندیشہ ہے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”سحری کھانا باعث برکت ہے“ یعنی اس سے محروم رہنا،
برکت سے محرومی کا باعث ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2549