🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: انسان کے لیے دنیوی اوراخروی بہتری اور بھلائی کا راز اسلام کے اصول وضوابط کا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انسان کے لیے دنیوی اوراخروی بہتری اور بھلائی کا راز اسلام کے اصول وضوابط کا اہتمام اور پابندی کرنے میں ہے اور ناکامی ونامرادی ان کے بارے میں افراط وتفریط اختیار کرنے میں ہے۔
جو انسان سحری کھانے میں تاخیر کرتا ہے اورروزہ کھولنے میں جلدی کرتا ہے۔
وقت ہونے کے بعد غلو اور افراط سے کام لیتے ہوئے تاخیر روا نہیں رکھتا تو وہ اسلامی اصولوں کی پاسداری کرتا ہے خود شارع نہیں بنتا۔
اس لیے دنیا وآخرت کی بھلائیوں کی راہ پر گامزن رہتا ہے اور جادہ اعتدال سے محروم نہیں ہوتا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2554