شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں فتح مکہ والے سفر کا ذکر ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں فتح مکہ والے سفر کا ذکر ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے روزے رکھتے ہوئے چلتے رہے جب مقام عسفان پر پہنچے جو مکہ معظمہ سے 25 یا 36 میل کے فاصلہ پر ایک چشمہ ہے تو جب مکہ قریب آ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطرہ محسوس کیا کہ قریبی وقت میں کوئی مقابلہ یا معرکہ نہ پیش آ جائے اس لیے مسلمانوں کی قوت و طاقت کی بحالی کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مناسب سمجھا کہ روزے نہ رکھے جائیں اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب کو دکھانے کے لیے سب کے سامنے دن کے وقت پانی نوش فرمایا تاکہ کسی کے لیے روزہ چھوڑنا گراں نہ گزرے،
اس سے معلوم ہوا روزہ قضاء کرنے میں کوئی مصلحت اور حکمت ہو تو روزہ نہ رکھنا افضل ہے اور اگر روزہ چھوڑنے میں کوئی مصلحت اور حکمت نہ ہو تو روزہ رکھنا افضل ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2608