شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: زمانہ جاہلیت میں قریش عاشورہ کے دن روزہ رکھتے تھے اور کعبہ کو غلاف بھی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
زمانہ جاہلیت میں قریش عاشورہ کے دن روزہ رکھتے تھے اور کعبہ کو غلاف بھی پہناتے تھے روزہ رکھنے کی تین وجوہ بیان کی جاتی ہیں۔
1۔
ملت ابراہیمی میں دس کا روزہ تھا یہودیوں اور عیسائیوں سے سیکھا تھا۔
2۔
قریش نے جاہلیت کے دور میں کسی انتہائی قبیح گناہ کا ارتکاب کیا جس کو انھوں نے انتہائی ناگوار خیال کیا تو کسی نے انہیں بطور کفارہ روزہ رکھنے کا مشورہ دیا۔
3۔
وہ جاہلیت کے دور میں خشک سالی سے دوچار ہوئے اور اس کے ختم ہونے پر بطور شکرانہ روزہ رکھا چونکہ روزہ ایک پسندیدہ عمل تھا اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی یہ روزہ رکھتے تھے ہجرت مدینہ کے بعد جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کو روزہ رکھتے دیکھا تو ان سے اس کا سبب پوچھا:
انھوں نے بتایا کہ اس دن موسیٰ علیہ السلام کی سرکردگی میں بنو اسرائیل فرعونیوں کے پنجہ استبداد سے آزاد ہوئے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موسی علیہ السلام کی اقتدا میں روزہ رکھنے کا حکم دیا۔
احناف کے نزدیک وجوب کے لیے تھا اور باقی آئمہ کے نزدیک استحباب تاکیدی کے لیے اور اب بالاتفاق اس دن روزہ رکھنا مستحب ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2637