شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم قریش کے ساتھ عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم قریش کے ساتھ عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے لیکن دوسروں کو اس کا حکم نہیں دیتے تھے مدینہ میں آ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب معلوم ہوا کہ یہ وہ مبارک تاریخی دن ہے جس میں حضرت موسی علیہ السلام اور ان کی قوم کو اللہ تعالیٰ نے نجات عطا فرمائی تھی فرعون اور اس کے لشکریوں کو غرقاب کیا تھا اس لیے موسی علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے اس انعام اور احسان کے شکر میں اس دن کا روزہ رکھتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ان کی اقتدا میں عاشورہ کا روزہ خود بھی رکھا اور مسلمانوں کو بھی اس کا ایسا تاکیدی حکم دیا جیسا کہ فرائض وواجبات کے لیے دیا جاتا ہے جس کی تفصیل آگے باب 21 میں آرہی ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2658