🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوا یوم الفطر کا روزہ اس لیے منع ہے کہ اس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا یوم الفطر کا روزہ اس لیے منع ہے کہ اس کو اللہ تعالیٰ نے رمضان کے بعد ”فطر کا دن“ یعنی روزہ نہ رکھنے اور کھانے پینے کا دن قراردیا ہے اس لیے اس دن روزہ رکھنے میں منشاء الٰہی کی مخالفت ہے اور یوم النحر کا روزہ اس لیے منع کیاکہ وہ قربانی کاگوشت کھانے کا دن ہے۔
گویا اللہ تعالیٰ کی مرضی یہ ہے کہ اس دن جو قربانیاں اللہ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی کے حصول کے لیے کی جائیں،
اس کے بندے ان قربانیوں کا گوشت،
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ضیافت سمجھ کر خوش خوش کھائیں اور وہ انسان بلاشبہ بڑا متکبر اور نمک حرام ہوگا جو اللہ تعالیٰ کی عام دعوت کے دن،
دانستہ روزہ رکھ لے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2671