شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آیت مبارکہ: ﴿وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ﴾ کے محکم اورمنسوخ ہونے میں اختلاف ہے، کیونکہ: ﴿الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ﴾...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آیت مبارکہ:
﴿وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ﴾ کے محکم اورمنسوخ ہونے میں اختلاف ہے،
کیونکہ:
﴿الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ﴾ کے معنی ومفہوم میں اختلاف ہے لیکن آیت کا سیاق وسباق اور حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کا تقاضا یہی ہے کہ آغاز اسلام میں جب لوگ روزہ رکھنے کے عادی نہیں تھے توعارضی طور پر روزہ نہ رکھنے کی صورت میں ایک مسکین کا کھانا بطور فدیہ مقرر کیا گیا،
لیکن فرمایا یہی گیا:
﴿وَأَن تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ﴾ اور تمہارے حق میں روزہ رکھنا ہی بہتر ہے نیز اس فقروفاقہ کے دور میں کتنے لوگ فدیہ ادا کرنے کی سکت رکھتے تھے بعد میں یہ عارضی رخصت بھی منسوخ ہو گئی،
ہاں بوڑھا اورعورت اور دائمی مریض،
جن کے لیے روزہ رکھنا ممکن نہیں ہے،
وہ ایک مسکین کو کھانا کھلائیں یا جمہور کے نزدیک ایک مدغلہ دے دیں اور احناف کے نزدیک نصف صاع اور ان کے نزدیک صاع بھی ساڑھے چار سیر کا ہے،
لہٰذا سوا دو سیر گندم فدیہ دینا ہو گا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2686