شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مختلف احادیث میں کہیں مرد کی آمد کا تذکرہ ہے اور کہیں عورت کا، بعض...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مختلف احادیث میں کہیں مرد کی آمد کا تذکرہ ہے اور کہیں عورت کا،
بعض جگہ ایک ماہ کے روزے ہیں اور بعض جگہ دو ماہ کے اور بقول امام نووی رحمۃ اللہ علیہ ان احادیث میں کوئی تعارض نہیں ہے۔
سوال مرد نے بھی کیا اور عورت نے بھی،
ایک ماہ کے بارے میں سوال ہوا اور دو ماہ کے بارے میں بھی اور ان سب احادیث سے مشترکہ طور پر یہ بات ثابت ہوئی کہ ولی میت کی طرف سے روزہ رکھ سکتا ہے اور ان احادیث کے مخالف کوئی صحیح اورمرفوع حدیث موجود نہیں ہے۔
اور ان احادیث کو اطعام پر محمول کرنا بلاوجہ اور بلاضرورت ہے اور ظاہری معنی پر محمول کرنے میں کوئی مانع یا رکاوٹ موجود نہیں ہے اور ان احادیث صحیحہ پر تنقید اور اعتراض بیجا ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2701