🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس طرح روزے دار کے لیے کھانے پینے اورتعلقات زن وشوہر سے احتراز ضروری ہے،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس طرح روزے دار کے لیے کھانے پینے اورتعلقات زن وشوہر سے احتراز ضروری ہے،
اسی طرح روزے کی حالت میں اپنی زبان اور دوسرے اعضاء کو خلاف شریعت کاموں سے بچانا ضروری ہے زبان سے فحش گفتگو یا فحش حرکات بلاضرورت شوروشرابا اورچیخ وپکار کرنا حلم وتحمل کے برعکس جذبات کی رو میں بہ کر جہالت ونادانی کے کام کرنا یا کوئی اشتعال دلا کر گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑے پر آمادہ کرے تو اس کے ساتھ الجھنا درست نہیں ہے۔
بلکہ وہ دل میں سوچ لے یا ضرورت اور موقع ومحل کا تقاضا ہو تو زبان سے بھی کہہ دے،
میں روزے دار ہوں اور میرے لیے سب وشتم اور لڑائی جھگڑا کرنا جائز ہے۔
“شاتمه:
گالی گلوچ پر ابھارے۔
قاتله:
لڑائی جھگڑے پر اکسائے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2703