🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حدیث سے دو باتیں معلوم ہوئیں ایک یہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حدیث سے دو باتیں معلوم ہوئیں ایک یہ کہ نفلی روزے کی نیت دن میں بھی کی جا سکتی ہے دوسری یہ کہ نفلی روزہ توڑا بھی جا سکتا ہے اور نفلی روزہ توڑنا جرم یا گناہ نہیں ہے۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ،
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ اور محدثین کا یہی مؤقف ہے۔
اگرچہ اس کی جگہ روزہ رکھنا مستحب ہے تاکہ اجروثواب حاصل ہو سکے۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک نفلی روزہ توڑنا جائز نہیں ہے ایسا کرنے والا گناہ کار ہے اور اس پر قضائی واجب ہے کیونکہ یہ اپنے عمل کو باطل اور رائیگاں ٹھہرانا ہے حالانکہ یہ بات درست نہیں ہے۔
کیونکہ نفلی روزہ رکھنے والا شرعی طور پر بااختیار ہے کہ چاہے وہ روزہ پورا کرے یا کسی وجہ سے توڑنا چاہے تو توڑدے،
وہ پورا کرنے کا پابند نہیں ہے اگر پابند ہوتا تو پھر توڑنے کی صورت میں عمل باطل ٹھہرتا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2715