🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ بھول کر کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ بھول کر کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا،
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور احمد رحمۃ اللہ علیہ کا یہی موقف ہے۔
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے جماع کو اس پر قیاس کیا ہے اکثریت کا یہی مؤقف ہے۔
لیکن امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک تینوں صورتوں میں قضاء ہے کفار نہیں ہے۔
امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک عمل زوجیت بھول کرممکن نہیں ہے۔
اس لیے اس میں قضاء اور کفارہ ہے،
عطاء،
لیث اور اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک جماع کی صورت میں قضاء ہے،
کفارہ نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2716