🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (سُرَر) سے مراد بقول بعض مہینہ کے ابتدائی ایام ہیں اور بقول بعض درمیانی ایام...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(سُرَر)
سے مراد بقول بعض مہینہ کے ابتدائی ایام ہیں اور بقول بعض درمیانی ایام کیونکہ یہ (سُرَة)
سے ماخوذ ہے،
جس كا معنی درمیان ہے اور اس سے مراد ایام ابیض ہیں جن کی تلقین مستقل باب میں آرہی ہے لیکن جمہور کے نزدیک یہ استسرار یعنی پوشیدہ ہوناچھپ جانا سے ماخوذ ہے،
اس لیے اس سے مراد مہینہ کے آخری دن ہیں،
لیکن اس پر یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےشعبان کے آخری دنوں کے روزہ سے منع فرمایا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ممانعت اس شخص کے لیے ہے جو صرف شعبان کے آخری دن،
رمضان کے استقبال کے لیے یا احتیاطی طور پر ایک دوروزے رکھتا ہے،
لیکن جو انسان ہمیشہ ہرماہ کے آخری دنوں میں روزے رکھتا ہے،
اس کو اپنی روایت روزے رکھتا ہے اس کو اپنی عادت کے مطابق روزے رکھنے چاہئیں اور اس شخص نے ممانعت سے ڈر کر ہی چھوڑے تھے اس لیے آپ نے فرمایا:
”ان کی قضائی دینا تاکہ تیری عادت برقرار رہے۔
“
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2754