🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: محرم کی اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت صرف اسکے شرف وفضل اور عظمت کے اعتبارکے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
محرم کی اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت صرف اسکے شرف وفضل اور عظمت کے اعتبارکے لیے ہے اور یہ چار محترم مہینوں میں سے ایک ہے،
اس لیے امام نووی رحمۃ اللہ علیہ کا خیال ہے کہ رمضان کے بعد افضل روزے اشہر حرم،
ذوالقعدہ،
ذوالحجہ محرم اور رجب کے ہیں۔
بعض کا خیال ہے،
اس سے مراد صرف عاشورہ کا روزہ ہے،
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا روزہ رکھتے تھے اور زیادہ روزے آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان میں رکھتے تھے کیونکہ اس ماہ میں سالانہ اعمال رب العالمین کے حضور پیش کیے جاتے ہیں۔
اگر اس کا پورا محرم مراد ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب افضل روزے اس کے ہیں،
اس میں روزے رکھتے،
جبکہ یہ محترم مہینہ بھی ہے۔
اس سے سال کا آغاز بھی ہوتا ہے اور سال کا آغاز،
اگر خیر وبرکت اور نیک کام سے ہوتو سال کے باقی مہینوں میں بھی خیر وخوبی کے دوام اور ہمیشگی کی امید ہو سکتی ہے،
اہل علم کی طرف سے اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو محرم کی فضیلت کاعلم آخر عمر میں ہوا،
یا شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس ماہ میں کوئی مجبوری اور عذر پیش آ جاتا ہو۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2755