🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ فرض نمازوں کے بعد بہتر اوربرتر نماز تہجد...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ فرض نمازوں کے بعد بہتر اوربرتر نماز تہجد ہے اگرچہ اکثر علماء نے سنن راتبہ کو افضل قرار دیا ہے تہجد کی نماز میں کلفت ومشقت زیادہ ہے،
ریا اور سمع کا احتمال بھی کم ہے اورآغاز میں یہ فرض بھی رہی ہے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو افضل قرار دیا اور سنن راتبہ،
فرض نمازوں کا تتمہ اور تکملہ اور ان میں خشوع وخضوع پیدا کرنے کے اعتبار سے افضل ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2756