شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آخری عشرے کی راتوں کا شمار اگر ماہ کے آخری طرف سے کیا جائے اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آخری عشرے کی راتوں کا شمار اگر ماہ کے آخری طرف سے کیا جائے اور مہینہ تیس کا ہوتو جو تفسیر ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہے وہ درست ہے،
لیکن اگرآغاز،
آخری عشرہ کے آغاز سے کیا جائے تو مراد اکیسویں،
تئیسویں،
پچیسویں ہو گا اور حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت کی رو سے اس سال شب قدر اکیسویں تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم بھی یہی دیا ہے کہ شب قدر طاق راتوں میں تلاش کرو،
اسی طرح عبداللہ بن انیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت کی رو سے یہ رات تئیسویں تھی،
اس لیے ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس روایت کا یہ معنی کرنا ہو گا نویں کے بعد والی یعنی اکیسویں،
ساتویں کے بعد والی تھی تئیسویں،
پانچویں کے بعد والی تھی پچیسویں وگرنہ بائیسویں،
چوبیسویں،
اور چھبیسویں تو طاق راتیں نہیں ہیں۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2774