شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) الْمُحْرِمُ: بیت اللہ کی حاضری کے لیے حج یا عمرہ کی خاطر، میقات سے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
الْمُحْرِمُ:
بیت اللہ کی حاضری کے لیے حج یا عمرہ کی خاطر،
میقات سے فقیرانہ لباس پہن کر جانے والا۔
(2)
الْقُمُصَ:
قمیص کی جمع ہے،
الْعَمَائِمَ:
عمامة کی جمع ہے پگڑی۔
(3)
سَرَاوِيلَاتِ،
:
سراويل کی جمع ہے اور یہ سروال کی جمع ہے،
شلوار،
پاجامہ اور ان سے مراد جسمانی ساخت اور وضع کے مطابق سلے ہوئے کپڑے ہیں،
وہ قمیص کرتا،
صدری،
کوٹ ہو یا شلوار،
پاجامہ اور پینٹ یا پتلون۔
(4)
بَرَانِسَ:
برنس کی جمع ہے،
وہ کوٹ جس کے سر پر رکھنے کی ٹوپی بھی سلی ہو،
برانڈی یا اوور کوٹ،
عمائم اور برانس سے اشارہ ہے کہ سر پر کوئی چیز نہیں رکھی جا سکتی،
وہ پگڑی،
رومال ہو یا ٹوپی اور ہیٹ وغیرہ۔
(5)
خِفَافَ:
خف کی جمع ہے،
موزہ،
یعنی پاؤں کو ڈھانپا نہیں جا سکتا،
موزے یا جرابیں پہننا درست نہیں ہے،
ہاں اگر جوتا اور چپل وغیرہ میسر نہ ہوتو پھر اس کو ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ کر پہنا جا سکتا ہے۔
(6)
زعْفَرَانُ:
معروف چیز ہے اور ورسایک خوشبودار؟زرد بوٹی ہے،
مقصود یہ ہے کہ حالت احرام میں خوشبو استعمال نہیں کی جاسکتی اور نہ خوشبودار کپڑا یا تیل استعمال کیا جاسکتا ہے۔
فوائد ومسائل:
سائل نے ان کپڑوں کے بارے میں سوال کیا تھا جو محرم پہن سکتا ہے۔
لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب یہ دیا کہ فلاں فلاں کپڑے نہ پہنے تو اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں اس طرف اشارہ کیا کہ پوچھنے کی بات نہیں کہ محرم کون سے کپڑے پہنے،
بلکہ یہ دریافت کرنا چاہیے تھا کہ کس قسم کے کپڑے نہیں پہننے چاہئیں کیونکہ ممنوع کپڑے چند ایک ہیں اور جو پہنے جا سکتے ہیں۔
وہ بے شمارہیں،
سلے ہوئے کپڑے مردوں کے لیے جائز نہیں ہیں،
لیکن عورتوں کے لیے ان کی ممانعت نہیں ہے ہاں خوشبو کی ممانعت ہے وہ موزے پہن سکتی ہے لیکن دستانے استعمال نہیں کرسکتی اور نہ منہ پر نقاب ڈال سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ اجنبی مردوں کے سامنے کھلے چہرے پھرتی رہے،
جیسا آج کل یہ فیشن بن چکا ہے،
اجنبی مردوں کا سامنا ہو تو وہ اپنی چادر سے یا کسی اور چیز سے اوٹ کر لے جیسا کہ سنن ابی داؤد میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت ہے،
”کہ جب ہمارے سامنے سے مرد گزرتے تو ہم اپنی چادر سر کے اوپر سے لٹکا لیتی تھیں اور اس طرح پردہ کرتی تھیں اور جب مرد آگے بڑھ جاتے تو ہم اپنے چہرے کھول دیتی تھیں۔
“

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2791