شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: 1۔ اس حدیث سے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ، امام اسحاق رحمۃ اللہ علیہ اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
1۔
اس حدیث سے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ،
امام اسحاق رحمۃ اللہ علیہ اور امام داؤد رحمۃ اللہ علیہ نے یہ استدلا ل کیا ہے کہ اگر کوئی انسان جہالت وناواقفیت سے یا بھول کر خوشبودار کپڑا پہن لے تو اس پر کفارہ نہیں ہے علم ہوتے ہی اسے فوراً ایسا کپڑا اتار دینا چاہیے۔
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اس پر فدیہ ہے اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ سے دونوں اقوال منقول ہیں۔
امام ابن قدامہ نے عدم کفارہ کے قول کو ترجیح دی ہے۔
(خُلُوق)
اس خوشبو کو کہتے ہیں جس میں زعفران وغیرہ کی آمیزش ہو۔
2۔
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پروحی قرآن کے علاوہ بھی اترتی تھی جو سنت میں محفوظ ہے،
فرق یہ ہے کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر الفاظ اور معانی دونوں کا نزول ہوتا تو اس وحی کو قرآن کی صورت میں محفوظ کیا جاتا تھا اور یہ وحی متلو کہلاتی ہے کیونکہ اس کو نماز میں پڑھا جاتا ہے اگر صرف معانی اور مفاہیم ومطالب کا نزول ہوتا یا الفاظ کا نزول ہوتا لیکن ان کی تلاوت کا حکم نہ ہوتا اور نہ کہ قرآنی شکل ملتی تو وہ جی غیر متلو کہلاتی اور حدیث نبوی یا حدیث قدسی کی شکل میں محفوظ کی جاتی۔
جعرانہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ طائف سے واپسی کے وقت ٹھہری ہوئے تھے یہ آٹھ ہجری ذوالقعدہ کا واقعہ ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2798