🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ کی اقتداء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تلبیہ پر کچھ کلمات کا اضافہ کرتے تھے اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے معلوم ہوا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد ذوالحلیفہ میں دو رکعت نماز پڑھنے کے بعد،
وہیں اپنی ناقہ پرسوار ہو کر جب ناقہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کرسیدھی کھڑی ہوئی تلبیہ کہا گویا اس وقت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم محرم ہوئے،
اصل حقیقت ہم اوپر بیان کر چکے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2814