شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوا علماء میں کسی مسئلہ کے بارے میں اختلاف ہوسکتا ہے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوا علماء میں کسی مسئلہ کے بارے میں اختلاف ہوسکتا ہے تو ایسی صورت میں،
کسی تیسرے صاحب علم سے شرعی نص کے بارے میں پوچھا جائے گا اور شرعی نص کے سامنے آنے پر اپنے قیاس واجتہاد اور اپنے قول ونظریہ کو چھوڑ دیا جائے گا اور فیصلہ کن چیز شرعی نص (کتاب وسنت)
ہی ہے اور باپردہ ہو کر دوسرے انسان کی مدد سے غسل کرنا جائز ہے اور غسل کرنے والے کو سلام بھی کہا جائے گا نیز محرم کے لیے تبرید (ٹھنڈک کا حصول)
نظافت اور طہارت کے لیے غسل کرنا ائمہ کے نزدیک بالاتفاق جائز ہے۔
لیکن بالوں کو ٹوٹنے سے بچایا جائے گا۔
اور خوشبودار صابن استعمال نہیں کیا جائے گا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اس خوشبودار صابن کے استعمال پر دم واجب ہو گا اگر کسی عذر اورمجبوری کی بنا پر استعمال کرے گا تو پھر تین کفاروں میں سے کوئی ایک لازم ہو گا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2890