🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) وَقَصَتْهُ اور اَوْقَصَتْهُ: دونوں کا معنی ہےگرا کر گردن توڑ دی اورأَقْصَعَتْهُ کا معنی...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
وَقَصَتْهُ اور اَوْقَصَتْهُ:
دونوں کا معنی ہےگرا کر گردن توڑ دی اورأَقْصَعَتْهُ کا معنی ہے،
اسے فوراً قتل کردیا۔
(2)
حَنُوْط:
اس خوشبو کو کہتے ہیں،
جو خاص طور پر میت کے لیے تیار کی جاتی ہے۔
فوائد ومسائل:
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ جب محرم احرام کی حالت میں فوت ہو جائے تو اس کی حالت احرام بر قرار رہے گی۔
اس لیے اس کو احرام کے کپڑوں کا کفن دیا جائے گا اس کا سر بھی نہیں ڈھانپا جائے گا اور نہ ہی خوشبو لگائی جائے گی امام احمد رحمۃ اللہ علیہ،
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ،
اسحاق رحمۃ اللہ علیہ اور محدثین کا یہی مؤقف ہے۔
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اس کا احرام ختم ہو جائے گا اس لیے اسے عام اموات کی طرح کفن دیا جائے گا،
اس کو سلے ہوئے کپڑے پہنانا سر ڈھانپنا خوشبو لگانا جائز ہے لیکن یہ صحیح حدیث کے خلاف ہے اور محض اپنے وضعی قاعدہ کے تحت،
اس حدیث کو اس آدمی کے ساتھ خاص قرار دیا گیا ہے۔
باقی رہا بیری کے پتوں سے غسل دینا تو یہ خوشبو کے لیے نہیں ہے اگربالفرض خوشبو ہو بھی توحدیث میں موت کی صورت میں اس کا حکم موجود ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2892