🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ محرم کے فوت ہونے کی صورت میں اس...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ محرم کے فوت ہونے کی صورت میں اس کا چہرہ بھی نہیں ڈھانپا جائے گا اس لیے محرم کے لیے چہرہ ڈھانپنے کے بارے میں ائمہ میں اختلاف ہے۔
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور احمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک چہرہ ڈھانپنا جائز ہے۔
کیونکہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ وغیرہم سے اس کا جواز ثابت ہے اور اس حدیث میں چہرہ ڈھانپنے کی ممانعت سر کے کھلا رکھنے کی خاطر ہے۔
لیکن امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ۔
اورامام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک اس روایت کی بنا پرمحرم کے لیے زندگی میں چہرہ ڈھانپنا جائز نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2896