شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کو مکمل کرنے کا حکم اس وقت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کو مکمل کرنے کا حکم اس وقت دیا تھا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی ان تمام لوگوں کے لیے حج فسخ کر کے عمرہ کا حکم نہیں دیا تھا جن کے پاس ہدی نہیں تھی،
لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ پہنچ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان تمام لوگوں کو احرام کھولنے کا حکم دے دیا تھا جن کے پاس قربانی نہیں تھی اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو مکہ پہنچنے سے پہلے سرف مقام پر حیض آنا شروع ہو گیا تھا اس لیے وہ طواف بیت اللہ نہیں کر سکتی تھیں اور طواف بیت اللہ کے بغیر صفا اور مروہ کے درمیان سعی نہیں ہو سکتی،
اس لیے وہ عمرہ نہ کرسکیں اور عمرہ کے ساتھ ہی حج کا ارادہ کر کے اسے قران بنا لیا جیسا کہ آگے اس کی صراحت آ جائے گی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 2911